۔۔یہ بندے وقت سے پہلے قیامت کر نہ دے برپا
یہ بندے وقت سے پہلے قیامت کر نہ دے برپا۔۔
افطار سے کچھ ہی دیر پہلے ایک خاص طبقہ کی مسجد کے امپورٹیڈ امام نے لاؤڈسپیکر میں صورپھونکنے کے انداز میں کھنکھارکر تعوذ تسمیہ پڑھی۔۔جیسے ہی آواز کانوں سے ٹکرائی بندہ ہمہ تن گوش ہوگیا۔۔ایسا لگا شاید حضرت علامہ اب رمضان و روزہ کی فضیلت اہمیت مواساۃ مواخاۃ غمگساری پر کچھ باتیں اور پند و نصائح ارشاد فرمانے جارہے ہیں۔دوسرے ہی لمحے جو آواز کانوں سے ٹکرائی اس کا من و عن متن بلا کم و کاست ذیل میں پیش کیا جارہا ہے۔۔
"تمام صحیح العقیدہ مسلمان بھائیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ افطار اور سحری کا اہتمام صحیح مستند اور معتبر نظام الاوقات (جو صرف اور صرف ہم یعنی اہل سنت والجماعت کے پاس ہی ہیں)کے مطابق ہی کریں۔۔اس کے علاوہ بہت سارے باطل بدعقیدہ غیرمقلد اور گمراہ فرقوں کے جو نظام الاوقات آپ تک پہنچے ہیں ان پر قطعا اعتماد کرکے اپنے روزوں کو برباد نہ ہونے دیں نیز وہابیوں کی مسجدوں میں ان کے نظام الاوقات کے مطابق دو منٹ پہلے اعلانات ہوگے لہذا کوئی بھی سنی مسلم بھائی اس اعلان کے مطابق روزہ افطار نا کرے ورنہ روزہ باطل ہوجائیگا۔۔۔" پیراگراف ختم۔۔۔ یکلخت علامہ کے لہجہ میں ذمہ دارانہ احساس اور عوام کے تئیں ہمدردی اور سرکار و پولس پرشاسن کے تئیں والہانہ فرمابرداری تابعداری اور اطاعت شعاری محسوس ہونے لگی۔۔۔
دوسرا پیراگراف شروع
"تمام مسلمانوں سے گزارش کی جاتی ہیکہ لاک ڈان کا پالن کریں اپنے اپنے گھروں میں رہیں سرکاری احکامات اور پولس انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں غیر ضروری گھر سے باہر نا نکلیں جو پولس والے بھائی ہمارے محلوں میں خدمت انجام دے رہے ہیں ان کے سامنے اچھے اخلاق پیش کریں افطار کے وقت کچھ لوازمات پلیٹ میں سجا کر ان کی خدمت میں پیش کرے تاکہ وہ بھی اسلام سے قریب ہو۔۔۔وغیرہ وغیرہ"
ایک تو نظام الاوقات کی دھماچوکڑی نے پبلک کا موڈ خراب کررکھا ہیں۔دوسرے یہ دھرم کے ٹھیکہ دار مذہبی لبادوں میں روپوش برہمنوادی نفسیات سے متاثر طبقہ ہر چھوٹے بڑے ایوینٹ کو سیلیبریٹ کرنے اور کریڈٹ کے چکر میں ایک دوسرے کی چڈی اتارنے کی تاک میں لگا رہتا ہیں۔جس کے چکر میں ہم جیسی کج فہم،کوتاہ بیں،کم عیار، عقل سے عاری بیچاری قوم بھیڑوں کے ریوڑ کی طرح بے چؤ و چراں آنکھیں بند کر کے سرجھکائیں چلتی رہتی ہیں۔۔معاف کرنا میں تھوڑا جذبات میں بے قابو ہو کر ادھر ادھر نکل جاتا ہوں،پر یقین جانیں دل کا بہت ستھرا اور کٹر اکابر پرست ہوں۔
خیر بات شروع ہوئی تھی علامہ موصوف کے اعلان سوری جامع خطاب سے۔۔۔اب خطاب پر تبصرہ کرنے کے لئے عاجز کے پاس اتنا وقت تو ہے نہیں لہذا تبصرہ کی ذمہ داری آپ پر۔۔۔
اور ہاں یاد رہیں لاک ڈان کی پابندی ہر حال میں کیجئے اور اپنی گلی محلہ میں خدمت انجام دے رہے انتظامیہ کے نمائندے کو افطار کے وقت ضرور طشت میں لوازمات سجا کر پیش کرتے رہیں تاکہ اسلام کا پیغام ان تک پہنچتا رہیں میں تو کہتا ہوں لگے ہاتھ چائے بسکٹ سگریٹ گٹکے کا بھی انتظام کردیں تاکہ بندہ اچھی طرح متاثر ہوسکیں۔۔۔یہ الگ بات کہ آپ کے اطراف میں کوئی مسلمان بھوکا ہی کیوں نا مرجائے اسے کونسا اسلام سمجھانا مقصود ہے ویسے بھی آجکل سب بدعقیدہ لوگ ہی آس پڑوس میں رہنے لگے ہیں۔۔۔ختم شد
نوٹ : بے محل پر مبنی بر حقیقت تلخ تجزیہ پڑھنے کی زحمت گوارہ فرمائیں۔👇
(بہاروں پھول برساؤ میرا محبوب آیا ہے۔۔۔
کہاں گھومرا رے۔۔۔ سر ضروری سامان لینے گیا تھا۔۔۔مادر*** ہم پاگل دکھرے تم کو۔۔۔زِپ زِپ زپ۔۔۔گھما کر دو پیر پر اور ایک کندھے پر لاٹھی مار دی۔۔سر بہت مجبوری میں گھر سے باہر نکلا تھا گھر میں کھانے کے لئے کچھ نہیں ہے بچے رو رہے تھے اس لئے کچھ انتظام کرنے نکلا تھا۔۔۔)
بہن*** چوتیے سالے حرامی زبان چلارا میرے سامنے قلم لگا کر اندر کر دونگا۔۔۔سر آپ گالی نہ دیں میں ایک عزت دار ذمہ دار آدمی ہوں۔۔۔کتے کی اولادوں سالے مادر*** فتنے کی جڑ ہو تم لوگ۔۔۔جلدی نکل بھو***کے۔
ملا زندہ صحبت باقی
نتیجۂ فکر۔
شیخ الواہیات مفکرالمغلضات حضرت اقدس علامہ واٹسپی والفیسبکی پیری مریدی مجددی چستی پھرتی شرارتی بغاوتی ہٹ دھرمی دامت برکاتہم العالیہ والکمالیہ والکھالیہ مرشد گرامی عزیز معصوم علی شرارتی ثم بغاوتی
شاندار تحریر
جواب دیںحذف کریںمحترم بہت نزدیک سے دیکھے شاید تم زپ زپ زپ مارتے ہوئے
جواب دیںحذف کریںہاں یار خدا کا شکر ہے صرفمشاہدہ ہوا۔پورے لاک ڈاؤن میں تجربہ حاصل کرنے کے شرف سے محروم رہا۔۔۔ہ
حذف کریںیہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
حذف کریںماشاءاللہ 🙂
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ محترم
حذف کریںعمدہ تحریر ہے علامہ
جواب دیںحذف کریںUmda tehrir maujoda halat par
جواب دیںحذف کریں